کراچی (تحریر: آغاخالد)
جناب جادوگرآصف علی زرداری کی گزشتہ روز بے موقع پریس کانفرنس سے ہی میراماتھاٹھنکا تھا اور دال میں کالاسالگا تھا یہاں توپوری دال ہی کالی لگ رہی ہے زرداری صاحب کی خوداعتمادی کچھ اورہی کہانی سنارہی تھی جوپہلے ہی کئی مرتبہ کہ چکےہیں کہ اگلاوزیراعظم بلاول ہوگا اور پریس کانفرنس میں بھی اتحادی سے زیادہ رقیبانہ وار ن لیگ پر ٹکاٹکاکر کرہےتھےدراصل کہانی کچھ یوں بتائی جارہی ہےکہ
طاقت وروں کوپنجاب پیاراہےاورکوئی بھی اپنےپیارے کومخالف کی آغوش میں پلنےنہیں دیتا اور ن لیگ نواز یامحترمہ مریم کی قیادت میں کبھی بھی پسندیدہ نہیں رہی نہ ہی طاقت ور نواز شریف پراعتماد کرنےکوتیاہیں بس یہی ٹرننگ پوائنٹ ہے سو پنجاب بچانے کی خاطرن لیگ کی پنجاب سے چھٹی کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور اسی فیصلےکے نتیجہ میں پچھلے 10 گھنٹوں میں ن لیگ کے 5 ارکان اسمبلی کےاستعفی آچکے اورشاید مزید بھی کچھ اگلے 48 گھنٹوں میں آجائیں یہ سب چودھری پرویز الہی کےرابطوں اور یقین دہانیوں کاکمال ہے جنہیں پی ٹی آئی کے خان کی بھرپوراورجناب آصف علی زرداری کی خفیہ تائیدحاصل ہے
دراصل طاقت وروں پی پی، پی ٹی آئی کوامید تھی کہ مہنگائی کا بم ن لیگ کےلیےبدترین انتخابی شکست کاسبب بنے گااورماحول تھا بھی کچھ ایساہی مگر محترمہ مریم نواز کی کرشماتی شخصیت نےاپنی تقاریر منصوبہ بندی اور کارکنوں کومتحرک کرکے ایک ہفتے میں ہی کایاہی پلٹ دی بیلٹ پیپرسےیقینی شکست کےنتائج نے غیرجانبداری کاجبہ اتارپھینکنےپرمجبورکردیا اور یوں خان جوسپریم کورٹ کےفیصلہ سےمایوس تو تھے ہی حکومت کے آرٹیکل 6 کی تیاری سے زیادہ ہی دل گرفتہ اورگھبراگئےتھےکاسگنل ملتےہی چودھری اوراسٹبلشمنٹ کاکام آسان ہوگیاجوایک طرف اب خان اور اس کی سائبرٹیم کےحملوں سےمحفوظ رہیں گے اور ساری تنقید اور گالیاں ن لیگ کوپڑیں گی تودوسری طرف ن لیگ بجلی بلوں میں دی گئی رعایت سمیت متعدد انقلابی اقدامات سےاپنی کھوئی ہوئی ساکھ پنجاب میں بحال کرنے جارہی تھی اب حزب اختلاف میں بیٹھے گی اور چودھری کےغیض وغضب کاسامنابھی کرے گی اور ق لیگ پی ٹی آئی اور پی پی سے مل کرجنرل الیکشن میں اگلامعرکہ ن لیگ کےخلاف لڑنےکی بھرپور تیاری بھی کرےگی کیونکہ ذرائع دعوی کرتےہیں کہ موجودہ تینوں چیف بلاول کواگلاوزیراعظم دیکھناچاہتےہیں اور یہ پنجاب کےبغیرمشکل ہے۔