کوئٹہ(نمائندہ خصوصی )
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و معروف سماجی کارکن محترمہ ثناء درانی نےمغوی لیفٹینٹ کرنل لیئق کی دلخراش شہادت پر انتہائی دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کی اس بہادر فوجی کو انکی فیملی کے سامنے اغواء اور پھر ڈر کر انھے شہید کرنے کا یہ عمل انتہائی بہیمانہ اور بزدلانہ کاروائی ہے
اسطرح کی وارداتوں سے دہشتگردی کے خلاف ہماری نفرت کبھی بھی کم نہیں ہوسکتی انھوں نے کہا شہید کرنل لئق کے اغواء اور انہیں شہید کرنے کے پیچھے وہی ملک دشمن گروہ ہے جو بلوچستان میں دہشت اور وحشت کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن انشاء اللہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے نا تو ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کو مرعوب کیا جاسکتا ہے اور نا ہی ایسی بزدلانہ حرکتوں سے یہاں کے عوام ڈرینگے دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم اپنے سیکورٹی فورسز و اداروں کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی کا اظہار کرتے رہینگے۔ محترمہ ثناء درانی نے شہید کرنل لئق کی پوری فیملی سے اظہار ہمدردی تعزیت اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر عطا کرے۔