اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وزیر دفاع ودفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کی ملٹری انڈسٹری کے وزیر مملکت پینٹس دمتری نے پیر کو یہاں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق دونوں فریقین نے باہمی فائدہ مند شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا۔