اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)پاکستان۔بیلاروس بزنس فورم میں 8 تجارتی معاہدے طے پا گئے۔پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 5 سال کے لیے”نیوٹری فوڈ اینڈ فارماسیوٹیکلز کمپنی” اور "بیلاکٹ” کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔ سال 2025 کے لئے پاکستان اور بیلاورس کے مابین مصنوعات کی فراہمی کے لئے "شہزاد ٹریڈ لنکس” اور "منسک موٹر پلانٹ” نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ، شہزاد ٹریڈ لنکس” اور "بیلشینا” کے مابین پاکستانی منڈی میں ٹائرز کی فراہمی کے لیے
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، ویٹرنری ادویات کی فراہمی کے لئے "مصطفی برادرز” اور "بیل وٹونیفارم” کے مابین معاہدہ طے پایا ، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن” اور "بیلٹاموز سروس” کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، فارما انڈسٹری میں تعاون پر "بائیو میڈیکل سسٹم” اور "بیلمیڈپریپریٹری” کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، مصنوعات کی فراہمی کے لئے "راس انٹرنیشنل ٹریڈنگ” اور "بیلٹس ویٹمیٹ” کے مابین معاہدہ طے پایا اور پاکستان کی جانب سے”گرین کارپوریشن انیشی ایٹو” اور بیلاروس کی "منسک ٹریکٹر ورکس” کمپنیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔