اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے کل (پیر) کو بند رہیں گے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام سرکاری/نجی تعلیمی ادارے کل (پیر) کو اسلام آبادکپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں بند رہیں گے۔سکول بند کرنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔