اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)نیشنل کائونٹر ٹیررازم اٹھارٹی(نیکٹا) نے فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فتنہ الخوارج 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔ہفتہ کو نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں کارروائیاں کرسکتے ہیں۔نیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بچنے کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات اٹھائیں۔