اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں پاک- افغان سرحد پر خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،اس کاروائی کے دوران 3 خوارج جہنم واصل کئے گئے۔ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سرحد سے دراندازی روکنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کا امن و امان خراب کرنے اور دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔