اسلام آباد( بیورورپورٹ ) پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان شیری رحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف فیصلہ کے بعد صدرمملکت عارف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بیرونی سازش کے بیانیے کے تابوت میں آخری کیل ہے، عدالت کے مطابق سپیکر کی رولنگ، وزیراعظم کا اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم اور صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کی خلاف تھا، ان کا کہنا تھا کہ مفروضوں کی بنیاد پر رولنگ دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، بغیر تفتیش کے اسپکیر نے رولنگ دی، سپیکر نے ہاﺅس میں دعوہ کیا تھا کہ مراسلہ سپریم کورٹ کو بھجوایا گیا ہے، عمران خان نے جو مراسلہ جلسے میں لہرایا اس مراسلے کا مکمل متن بھی عدالت میں پیش نہیں کیا،عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے بار بار آئین کی تضحیک اور خلاف ورزی کی، فیصلے سے واضح ہو گیا کہ اس سارے معاملے میں صدر کا کردار جانبدار رہا،صدر آئین کا نہیں صرف تحریک انصاف کے مفاد کا تحفظ کرتے رہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔