اسلام آباد ( بیورورپورٹ ) حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس20 جولائی کو طلب کرلیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مختلف زیر التواءبلز منظور کئے جائیں گے ،اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے ،ضابطہ فوجداری ،بیت المال سمیت متعدد بلز زیر التواءہیں،ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کے ایام پورے کرنے کےلئے اجلاس 25 جولائی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،قومی اسمبلی کے لازمی 130 ایام پورے کرنے کے لیے مزید بیس دن درکارہیں۔