کراچی( نمائندہ خصوصی )تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی گزشتہ روز پریس کانفرنس قابل تعریف تھی خصوصاً نجکاری کے متعلق آپ نے جو باتیں کیں وہ داد و تحسین کے لائق ہیں۔رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہمیں ایک ٹرانسپورٹر ہوں اور 65ء کی جنگ میں ہم بھارت سے پاکستان آئے۔ شروع سے ہی ہم ٹرانسپورٹ کا کام کرتے آئے ہیں رحمت خان وردگ اپنے ویڈیو پیغام میں کہ کہا کہحالیہ وقت میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اور علیم خان بھی پریس کانفرنس میں ٹرانسپورٹرز پر برہم تھے۔ رحمت خان وردگ نے مزید کہا ہے کہ میں نے علیم خان کو ملاقات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کے متعلق ملاقات کے لئے خط ارسال کیا لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔رحمت خان وردگ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ علیم خان سے ٹرانسپورٹ سیکٹر اور ایکسل لوڈ کے متعلق مل کر ایسی بات چیت کروں جس سے حکومت کی آمدنی میں بھی ماہانہ اربوں روپے کا اضافہ ہوگا اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کی اکثریت بھی اس سے اتفاق کریگی رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹرز میں حکومت کے رویئے کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے اور قیام پاکستان سے اب تک کام کرنیوالی ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو برباد کیا جارہا ہے میں نے 2017ء میں وزارت پیٹرولیم میں موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اسوقت سیکریٹری پیٹرولیم تھے‘ انکے دفتر میں اوگرا چیئرمین کی موجودگی میں مسائل کے حل کیلئے تجاویز دی تھیں تو سیکرٹری پیٹرولیم نے کہاتھا کہ رحمت خان کی باتیں بالکل درست ہیں اور ان پر عملدرآمد سے ہی مسائل بہترین طریقے سے حل ہوں گے۔رحمت خان وردگ نے مزید کہا کہوفاقی وزیر مواصلات علیم خان ہمیں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے متعلق مسائل کے حل کیلئے وقت دیں تاکہ مسائل فوری حل ہوسکیں