کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاست دان، میری پہچا ن پاکستان کے روح رواں اور نئی سیاسی جماعت کے سربراہ عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک کسی انارکی، احتجاج اور ملک دشمن بیانیہ، لشکر کشی کی باتیں ملک کے مفاد میں نہیں۔ 24نومبر کو ملک کو تماشا بنانے سے گریز کیا جائے۔ مزاکرات کو رد کرنا انتہا پسندی ہے۔قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ماضی میں ہماری جماعتوں پر جو ظلم ہوا اسکی تو دس فیصد مشکلات کسی کو درپیش نہیں۔ ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ وہ افراد جو غائب ہیں بازیاب کئے جائیں۔ ملک پہلے۔ پاکستان ہماری پہچان ہر پاکستانی کا سلوگن ہے، ہماری جماعت ملک میں ہر اکائی کو جوڑنے اور سندھ میں دیہی اور شہری کا فرق ختم کرکے مایوسی ختم کرنی ہے۔کرائم فری کراچی کرائم فری ملک ہماری ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کی سرگرمیوں میں مصروف سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مرکزی رہنماؤں سے گفتگو میں کہی۔ انہیں پروگریس رپورٹ پیش کی گئی جبکہ پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں میں بیداری کی لہر دوڑا کر ہم نے منفی سوچوں کو اور انکے خالقوں کو بریک لگایا ہے۔ ہم فوج کے خلاف مہم سازی کو ملک کے خلاف سازش اور را اور موساد سمیت مکتی باہنی تحریک کی طرح سرگرمیوں کو ملک کے اندر ملک دشمنوں کی سرپرستی تصور کرتے ہیں۔ ہم ہر قوم کی تکلیف اور ملک کو معاشی، سیاسی، جمہوری اور تعلیمی بدحالی کے رحجان کو ختم کرنے کے لئے اولین کردار ادا کریں گے یہ صرف سیاسی جماعت نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے ایندھن والے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے۔ نجی سیکٹر کو سہولیات دیں گے تاکہ وہ مضبوط ہوں تو ملک میں روزگار کے زرائع بڑھ سکیں۔ آئین کی پاسداری اور ملک میں منافرت کے خاتمے کے لئے میرے ساتھی منظم اور جہد مسلسل میں ہیں۔ واپس آکر ملک کو بہترین فارمولا دیں گے۔ اوورسیز سرمایہ کاری ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے نوجوان سب سے اہم کردار ہوں گے۔ اپنا بہترین کردار ادا کروں گا۔ میرے ذہن میں منصوبے ہیں اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سیاسے سے زیادہ خدمت کرنی ہوگی تن تقدیر بدلے گی۔ سب اسی مشن کے ساتھ کام تیز سے تیز تر کریں۔