کراچی( کرائم رپورٹر )کراچی انچولی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے رد عمل پر کالعدم تنظیم زینبون کےگرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے حوالے سے اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے مفتی رب رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے اور قتل و غارت میں پڑوسی ملک ایران براہ راست ملوث ہے،ایران نے ہمیشہ پاکستان میں اندرونی مداخلت کرکے ملک کی سلامتی پر حملہ کیا ہے،ہم نے دو ٹوک الفاظ میں پہلے بھی کہا تھا کہ ایران پاکستان کا اندرونی اور بیرونی دشمن ہے ،ہمیشہ سے پاکستان میں قتل وغارت گری پھیلانے میں ایران پیش پیش رہا ہے آج بھی انچولی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے ایرانی دہشت گردوں کا منصوبہ کھل کر سامنے آگیا ہے جس کے مکمل ثبوت سکیورٹی اداروں کے پاس موجود ہے، اب تو ان دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالا جائے اور ان کی پشت پر کھڑے تمام لوگوں کو بےنقاب کرکے میڈیا پر پیش کیا جائے تاکہ دنیا کے سامنے ایران کی پاکستانی دشمنی واضح ہو اس کے ساتھ ساتھ حالیہ پاراچنار میں ہونے والی لڑائی کے پیچھے بھی ایرانی لابی مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ شامل ہے،لہذا فی الفور پاراچنار میں آپریشن کرکے تمام قسم کا اسلحہ ضبط کیا جائے،پارا چنار میں ایرانی اسلحہ بڑی مقدار میں موجود ہے جو قتل وفساد میں استعمال ہورہا ہے،پارا چنار میں موجود کالعدم تنظیم زینبون کے دہشت گردوں کی موجودگی،پاکستانی پرچم کو اتار کر کالعدم زینبون کا جھنڈا لگانا،سکیورٹی پوسٹ پر حملہ کرکے اہلکاروں کو اغواء کرنا، املاک کو جلانا حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے،ریاست کیا کررہی ہے،کیا ان دہشت گردوں کی آمد و رفت ریاستی اداروں سے اوجھل ہے ؟ اگر ریاستی ادارے ان سے لاعلم نہیں تو پھر کیوں انہیں گرفتار نہیں کیا جاتا ہے،ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کو فورا گرفتار کیا جائے اور کڑی سزا دی جائے اور پاراچنار کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے