کراچی ( نمائیندہ خصوصی )کراچی میں قائم جاپانی قونصل خانہ جاپانی ثقافت، روایات اور اقدار کا جشن منانے کے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان، پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے تعاون سے جاپان فیسٹ2024 کا انعقاد کیا جس نے کراچی میں مقیم جاپانیوں کے علاوہ شعبہ تعلیم، سماجی ، سیاسی و کاروباری حلقوں سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاپان فیسٹ میں جاپانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ایکے بانا و بونسائی کی نمائش کے علاوہ جاپانی مارشل آرٹس، جاپانی قدیم کھیل اور جاپانی موسیقی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب سے جاپانی قونصل جنرل، ہاتوری ماسارو نے اپنے خطاب میں شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے استقبالیہ کلمات میں پاک جاپان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ جاپان فیسٹ جیسے پروگرام دو طرفہ دوستی اور باہمی اتفاق بڑھانے کے لئے پل کا کردار ادا کرتے ہیں اس سال کا مرکزی موضوعٴٴجاپان پاکستان فیوږنٴٴہے، جسے جاپانی ثقافت پر مبنی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام سے ہم دونوں ملکوں کے درمیان باہمی سمجھ اور نزدیکی پیدا کر سکیں گے۔ تقریب میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے جاپانی قونصل خانے کی کراچی کے عوام کی دلچسپی اور تفریح کے لئے مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کو سراہا اور جاپان فیسٹ2025کے لئے فر یئر ہال فراہم کرنے کی پیشکشکی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان صرف ٹیکنالوجی اور جدت کا مظہر نہیں بلکہ پاکستانی لوگ جاپان سے ثقافت، ورثہ اور زبان کی اہمیت سیکھ سکتے ہیں۔ فیسٹ میں پی جے سی اے کی صدر سعد یہ راشد، پی جے بی ایف کے چیئرمین مرتضی مانڈوی والا، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ، کلیم فاروقی، اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔