رائے پور:(مانیٹرنگ ڈیسک )شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروں نے 10 قبائلی افراد ہلاک کر دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروںنے ان افراد کو چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے جانے والے یہ افراد ماﺅ نواز علیحدگی پسند تھے۔