اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)تحریک نوجوانان کراچی کے ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا۔وفد کا استقبال کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت نے کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد میں چیئرمین فیضان حسین ،زیشان ،جہانزیب الیاس،سید ارسلان علی،مظہر جاوید شامل تھے ۔اس موقع پر حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور تحریک آزادی کشمیر کے بارے تفصیلات سے آگاہی دی۔ انہوںنے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو سیاسی طورپر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے 1993 میں کل جماعتی حریت کانفرنس کا عمل میں لایا گیا۔انہوںنے کہا کہ حریت کانفرنس حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے تحریک آزادی کے قائدین کو مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوںمیںنظر بند کررکھا ہے۔حریت کنوینئر نے مزید کہا کہ 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ شہید کئے گئے جبکہ 1947 سے 1989 تک 5 لاکھ لوگ شہید کئے گئے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا پشتبان سمجھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قائد اعظم کے فرمان کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کو عملی جامہ پہنائیں گے ۔تحریک نوجوانان کراچی کے چیئرمین فیضان حسین نے حریت قیادت کا شکریہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس کے دفتر آنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم بھی کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اور حریت کے تمام پروگراموں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔اجلاس میں محمد فاروق رحمانی،محمود احمد ساغر ،،ایڈووکیٹ پرویزاحمد، محمد شیخ عبدالمتین، میاں مظفر امتیاز وانی، مشتاق احمد بٹ، سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، شیخ محمد یعقوب، زاہد اشرف، زاہد صفی ،راجہ خادم حسین، حاجی سلطان بٹ، گلشن احمد،عدیل مشتاق وانی، محمد شفیع ڈار، زاہد مجتبی، شیخ عبدالماجد، امتیاز احمد بٹ، عبد المجید میر عبدالمجید لون، اور دیگرنے بھی شرکت کی۔