اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے شہریار آفریدی کو بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے ہوگا جس میں چیئرمین شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا، نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے انتخاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج چار بجے طلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام اراکین کشمیر کمیٹی کو نوٹسز جاری کر دیے۔