اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سی ای سی کے تمام نئے اراکین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے استحکام پاکستان پارٹی زیادہ فعال انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔سی ای سی کمیٹی میں محمد اسحاق خان خاکوانی،غلام سرور خان،منزہ حسن،سید صمصام علی بخاری،محمد عون ثقلین،گل اصغر بگھور،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،رانا نذیر احمد خان،ہمایوں اختر خان،ملک نعمان لنگڑیال،غازی گلاب جمال،ایاز خان نیازی،میاں خالد محمود،چوہدری نوریز شکور،چوہدری ظہیر الدین،محمد شعیب صدیقی،غضنفر عباس چھینہ،سارہ احمد،چوہدری علی اختر،مامون جعفر تارڑ،راجا یاور کمال،فیاض الحسن چوہان،خرم روکھڑی،امیر حیدر سنگھا،نیاز حسین گشکوری،سید رفاقت علی گیلانی،سید افتخار حسین گیلانی،تحسین گردیزی،چوہدری عبدالرؤف،ہارون عمران گل اور ملک زمان نصیب شامل ہیں۔