کراچی(اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات کراچی میں اندھوں کا راج قائم،گھوسٹ اورمتنازعہ میٹرک پاس کو ترجمان لانے کی تیاریاں،24لاکھ سے زائد بھی وصول کر لیئے گئے،سنجیدہ حلقوں میں ہلچل مچ گئی تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں آندھے نظام چلانے لگے ہیں ـ ڈیڑھ سال سےگھوسٹ ملازم منظر پرآگیابداخلاقی سرگرمیوں کے الزام میں ہٹائے جانے والے متنازعہ میٹرک پاس محمد اکرم ستارکو دوبارہ ادارہ کے اہم عہدہ پبلک ریلیشن آفیسر پر براجمان کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں موصوف کالعدم شہری حکومت کے دور میں فوٹو گرافر تھےـ ادارہ ترقیات کراچی کی بحالی کے بعد انکو قوائد وضوابط کے برخلاف پبلک ریلیش آفیسر تعینات کر دیا گیا تھا اس دوران محمد اکرم ستار پر دو برقع پوش خواتین نے سیکرٹری کے ڈی اے اور کے ڈی اے کی ایک یونین آفیس میں آکر معصوم لڑکیوں کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کرعیاش آفسران اور سیاسی رہنماؤں کے سامنے پیش کرنے سمیت سنگین الزامات لگائے تھے بعدازاں دونوں خواتین کو اثرورسوخ استعمال کر کے معاملہ کو دبا دیا گیا
اس کے بعدمحمد اکرم ستار کوعہدہ سے ہٹا کر پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ لائیز ایریا ری سیٹلمنٹ ( لارپ) میں فوٹو گرافر کے عہدہ پر بھیج دیا گیا تھاتاہم موصوف نے سیاسی وسرکاری اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنا ٹرانسفر محکمہ انجیئرنگ میں کروا کر سب انجینئر نارتھ کراچی ڈویژن کروا لیا اور سب انجینئر کے ٹیکنکل اسامی پر ماہانہ ایک لاکھ چونتیس ہزار (134709)روپے ماہانہ تنخواء وصول کر کے ڈیڑھ سال کے دوران 24لاکھ سے ذائد وصول کر لیئے گئے ـ ـ معلوم ہوا ہے موصوف تقریبا ڈیڑھ سال تنخواہ تو سب انجینئر کی وصول کر رہے ہیں جبکہ خدمات ایک یوٹیوب چینل کے کرتادھرتا کے طور پراداکرتے ہیں ـ وہاں بھی نوکری کرنے والی معصوم لڑکیوں پر جنسی حملے کرنے کا الزام ہے ـ بلدیاتی اداروں سے سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے اشتہارات کی مد میں لاکھوں روپے بٹورنے میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں ـ ادارہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف ہر حکمران سیاسی پارٹی کو رام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں ـڈرائع نے تصدیق کی ہے کہ سیاسی اثرورسوخ سے سفارش کروا کر ایک بار پھر ترجمان کے اہم عہدہ پر براجمان ہونے کیلئے باگ دوڑ شروع کر دی ہے ـ گھوسٹ اور متنازعہ میڑک پاس اکرم ستار کی اہم عہدہ پر لانے کی خبر نےسنجیدہ حلقوں میں ہل چل مچا دی ہے ـ