کراچی( نمائندہ خصوصی ) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024 کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے غیر ملکی فوجی حکام، دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔ان ملاقاتوں میں بحری ٹیکنالوجی میں پیشرفت، عالمی سلامتی کے رجحانات، اورمستقبل میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے نمائش میں جدید ترین آلات کی تعریف کی اور علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ایڈمرل نوید اشرف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ پاک بحریہ کے اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔