کرا چی ( آئی ٹی ڈیسک )دنیا کے ایک کروڑ 90 لاکھ صارفین بلیو اسکائی’ پر اکاؤنٹ بنا چکے ہیں ۔نومبر کے اوائل میںامریکہ میں صدارتی الیکشن ہوئے۔ اسی دوران بلیو اسکائی کو بھی زیادہ پذیرائی ملی اور اس پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔بلیو اسکائی کا کہنا ہے کہ پیر تک اس کے صارفین کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک روز میں اس کے 10 لاکھ تک صارفین بڑھے ہیں۔بلیو اسکائی اگرچہ اپنے حریفوں میٹا کے ‘تھریڈز’ اور ایلون مسک کے ‘ایکس’ کے مقابلے میں ایک چھوٹا پلیٹ فارم ہے۔ لیکن رپورٹ کے مطابق پانچ نومبر کے امریکی صدارتی الیکشن کے بعد سے بلیو اسکائی کے صارفین میں 55 لاکھ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کئی ماہ سے ایکس پر پابندی عائد ہے۔مختلف ممالک میں لوگ بلیو اسکائی کی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ یا اس کی ویب سائٹ وزٹ کر رہے ہیں