ممبئی ( نیٹ نیوز)30 سال کی رفاقت کا افسوس ناک انجام۔۔۔ اے آر رحمان سے اہلیہ سائرہ بانو نے علیحدگی اختیار کرلی
سائرہ کے وکیل نے باقاعدہ اعلان کیا جسے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کے وکیل نے شئیر کیا ۔ سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ بہت جذباتی تکلیف اور درد کے ساتھ لیا ہے لیکن اختلافات کا یہی حل ہے ۔ دونوں کے تین بچے ہیں۔ خدیجہ ، رحیمہ اور بیٹا امین۔ امین نے بھی اپنے پیغام میں درخواست کی پے کہ اس بے حد ذاتی معاملے کو زیر بحث نہ لایا جائے۔۔اے آر رحمان کے وکیل نے طلاق کی وجہ ناقابل حل اختلافات کو قرار دیا۔