اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن 20 نومبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی عزّت افزائی حوصلہ افزائی اور حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔دنیا بھر میں بچوں کو تشدد کی مختلف اقسام کا سامنا ہے۔ جس سے بچوں کی نشوونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے پہلی مرتبہ 20 نومبر 1954 کو انٹرنیشنل چلڈرن ڈے منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت، معاشرتی و مذہبی تربیت سے متعلق شعور اُجاگر کیا جا سکے اور دنیا بھر کے بچے مستقبل میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔عالمی یوم اطفال کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی ادروں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں بچوں کی صحت، تعلیم و تربیت اور حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے عوامی شعور اجاگر کیا جائے گا