لاہور( نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چلڈرن اسپتال لاہور میں 3 سالہ بچہ کا کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ذمہ دار کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔