رائے پور:(نیوز ڈیسک )بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران پانچ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان افراد کو نارائن پور اور کانکیر اضلاع سے متصل ایک وسیع جنگلاتی علاقے شمالی ابوجھماد میں ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک کیاگیا۔پولیس نے ہلاک ہونے والوں کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) کے جنگجو قرار دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں سے ریاست کے علاقے بستر میں رواں سال ہلاک ہونے والے مشتبہ ما ئونوازوں کی مجموعی تعداد 197ہو گئی ہے۔ یہ علاقہ مائونواز گوریلوں کا گڑھ مانا جاتاہے۔چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڑیسہ ،مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں سرگرم مائونواز اور مارکسی تحریکیں 1947سے بھارتی تسلط سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔