پشاور۔(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مرکزی رہنما حاجی غلام احمد بلور اور سابق سینیئر وزیر خیبر پختونخوا مرحوم بشیر احمد بلور کے بھائی سابق سینٹر اور مشہور صنعت کار الیاس احمد بلور انتقال کرگئے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کےنجی ہسپتال میں کئی روز سے وینٹیلیٹر پر تھے۔گزشتہ شب حالت مزید بگڑ نے پر خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل(اتوار دو بجے) وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی۔