لاہور( بیورو رپورٹ )پنجاب حکومت نے اسموگ سے متاثرہ شہروں لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہےسینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جمعے کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسموگ سے متاثرہ شہروں میں اسکول مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں اس دوران آن لائن کلاسز کی اجازت ہو گیہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریسٹورنٹس میں شام چار بجے تک ڈائن اِن ہو سکے گا جب کہ اس کے بعد رات آٹھ بجے تک ٹیک آوے کی اجازت ہو گی اُن کا کہنا تھا کہ ملتان اور لاہور میں ہفتے سے اگلے اتوار تک تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاُن کا کہنا تھا کہ اسموگ ہیلتھ کرائسس میں تبدیل ہو چکی ہے۔ موٹر سائیکل پر ایمرجنسی کے علاوہ باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال کریںمریم اورنگزیب کے بقول اسموگ چھ ماہ یا ایک سال میں ختم نہیں ہو گی اس کے لیے تین تین ماہ کے شارٹ ٹرم پلان لا رہے ہیں