سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مختلف علاقوں میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز اہلکاروںکی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے سری نگر، کپواڑہ، ہندواڑہ، سوپور، ٹنگمرگ، پٹن، بیرواہ، کنگن، بانڈی پورہ، سوناواری، حاجن، ترال، بیج بہاڑہ، کوکرناگ، یاری پورہ، شوپیاں، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجوری، پونچھ ، کٹھوعہ اور دیگر علاقوں کے رہائشی خوف ودہشت کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔رتی فوجی اور پیراملٹری اہلکار گھروں میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہیں اور قیمتی گھریلواشیاءلوٹ لیتے ہیں۔قابض بھارتی حکام علاقے کی اصل صورتحال سے دنیاکو بے خبر رکھنے کیلئے صحافیوں کو آپریشن والے علاقوں میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی سے روکتے ہیں ، صحافیوں کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔ بھارتی فوج مقامی لوگوں پر بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندوتوا ایجنڈے کی حمایت کرنے کے لیے بھی دباو¿ ڈال رہی ہے۔