جموں (مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس اہلکاروں نے آج(جمعہ) ایک اطالوی سیاح کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اٹلی کے علاقے ٹورینو سے تعلق رکھنے والے سیاح 41 سالہ سکاکا مارکو Sciacca Marcoکو جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ورکنگ باﺅنڈی کے قریب گرفتار کیا گیا۔بھارتی سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ سکاکا مارکو کو سائیکل پر گھومتے ہوئے پائے جانے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سکاکا 10 اکتوبر کو پنجاب میں واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان سے بھارت پہنچا تھا۔حکام نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کے بعد سکا کا کو رہا کر دیا گیا۔