اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماریشس کے عام انتخابات میں ڈاکٹر نوین رام غلام کو کامیابی اور بعد ازاں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔جمعرات کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ ان کی ہر کامیابی ماریشس کے روشن مستقبل کی نوید ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور ماریشس کے دوستانہ اور پرجوش تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے نومنتخب وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔