اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):اسلام آباد ، بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ /شدیددھندچھائے رہنے کا امکان جبکہ شام/رات سے سموگ/ دُ ھند میں کمی متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہا اور پنجاب کے زیادہ تر علا قے سموگ /شدید دُ ھند کی لپیٹ میں رہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش دیر(بالائی ) میں 23،کالام 18،دروش 3،میرکھانی 2 اور چترال می ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 3،اسکردواورقلات میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔