لاہور( نمائندہ خصوصی )ؑلاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے الاحسان آئی ہسپتال کے تعاون سے ممبران اور ان کی فیملیز کے لیے فری میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا ۔ فری میڈیکل آئی کیمپ میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد عاطف نے 300سے زائد ممبران کی نظر کی کمزوری، آنکھوں کا بھینگا پن ، سفید موتیا اورکارنیا سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص کیلئے چیک اپ کیااور انہیں موقع پر مفت عینکیں اور ادویات دیں۔جن مریضوں کے آپریشن تشخیص ہوئے انہیں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فولڈیبل لینز ڈالنے کیلئے الاحسان آئی ہسپتال ریفر کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور نائب صدر لاہور پریس کلب امجد عثمانی نے کیمپ کا وزٹ کیا اور الاحسان ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ آنکھیں اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات ممبران کو پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ممبر گورننگ باڈی محمد عابد،رانا شہزاد، عمران علی نومی، الاحسان ہسپتال کے حافظ عتیق الرحمن،ٹی ایل سی نرسنگ کالج کی سی ای او ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا، ڈاکٹر صبا عامر، عمر عبداللہ ممبران کی کثیرتعداد نے کیمپ میں شرکت کی۔نئاب صدر امجد عثمانی اور سیکرٹری زاہد عابد نے کیمپ کے انعقاد میں کونسل ممبر محمد عبداللہ کی کاوش کو سراہا۔میڈیکل کیمپ کے اختتام پرکلب کی جانب سے ڈاکٹرزکویادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔