کراچی(نمائندہ خصوصی )راہ حق سکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں مرکزی صدر پاکستان راہ حق پارٹی نے کہا کہ اقبال ڈے پر دہشت گردی بہت ساری فکروں کو جنم دے رہی ہیں علامہ اقبال کی شاعری اور تعلیمات پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے مشعل راہ ہیں مگر اسی دن بےگناہ جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے کہ آج اپنے ملک کو اقبال کی تعلیمات کے بجائے دہشت گردی کی لپیٹ میں دیکھ رہے ہیں کوئٹہ میں ٹرین دھماکہ میں ہونے والی دہشت گردی اور کے پی کے میں مسلسل دہشت گردی کا حل صرف اور عدل و انصاف ہے قوموں کے ساتھ زیادتی ختم کر کے ان کے جائز حقوق دینے چاہئیں آرمی چیف کو پانچ سال مدت ملنے پر انھوں نے مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ آرمی چیف ان معاملات کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں گے