اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہبازشریف 12 اور 13 نومبر کو جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کاپ 29 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔جمعرات کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے علاوہ کابینہ کے دیگر اراکین اور متعلقہ حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کاپ 29 کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ باکو میں کاپ 29 کا انعقاد ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب دنیا میں موسمیاتی تبدیلی سے کروڑوں لوگ متاثر ہورہے ہیں۔