اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن چلے گئے۔ مولانا راشد سومرو،مفتی ابرار بھی مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان نجی دورے پر لندن گئے، مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان لندن میں 11 روز تک قیام کریں گے، 17 نومبر کو ان کی واپسی ہوگی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا دورہ نجی ہے، مختلف ملاقاتیں ہوں گی۔