کراچی (نمائندہ خصوصی )گزشتہ روزعوامی کالونی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاجنید زخموں سے تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال میں شہیدہوگیاہے جنیدشہیدکی نمازجنازہ عوامی کالونی میں اہلسنّت والجماعت کے قائم مقام صدر مولاناسیدمحی الدین شاہ کے اقتدامیں اداکردی گئی نمازجنازہ میں کثیرتعدادمیں کارکنان نے شرکت کی جنیدشہیدکو باغ کورنگی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاہے نمازجنازہ کے بعد اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی کے خلاف گزشتہ روز کورنگی تھانے میں درج کیئے جانے والے جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے زمہ داران ان خیالات کا اظہاراہلسنّت والجماعت کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ،مولاناشکیل الرحمن فاروقی،مولاناعبدالرافع شاہ،قاری عبدالوہاب، مولاناحمیدسعدی،امیرفضل خالق،کامران فاروقی،مولاناعادل عمر،قاری عبدالشکور،عاقب خان سواتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سخت تشویش کااظہار کیااور کہا کہ انتظامیہ جان بوجھ شہرکراچی کے پرامن حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے،علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ایک محب وطن شہری ہیں،ان پر جان بوجھ کر جھوٹا مقدمہ درج کرنا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے،ہمیں انتظامیہ جواب دے کہ کس کے کہنے پر یہ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے،ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،ہم ایسے مقدمے اور پروپیگنڈے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،انتظامیہ فی الفور اس جھوٹی FIR کو واپس لے کر اہل سنت زمہ داران سے اپنی اس غلطی پر معذرت کرے، اہل سنت عوام سخت اشتعال میں ہے،بصورت دیگر ضلع کورنگی کے DSP،SP،SSP،DIG اور SHO کے دفاتر کے سامنے ہم تاریخ ساز دھرنا دیں گئے جب تک یہ مقدمہ واپس نہیں لیا جائے گا کوئی بات نہیں سنی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ہم ریاستی اداروں اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پر نوٹس لیا جائے یہ جان بوجھ کر ایک مخصوص طبقے کی طرف داری کی جارہی ہے،جبکہ کراچی علماء کمیٹی کا اجلاس بھی ہنگامی طور پر طلب کر لیا گیا ہے اہل سنت والجماعت کے تمام کارکنان اور زمہ داران کسی بھی ہنگامی کال کیلئے تیار رہیں اہلسنّت والجماعت کے کارکنان پرحملہ کسی صورت بھی برداشت نہیں،کراچی انتظامیہ اوراعلیٰ سکیورٹی حکام فوری طورپرحملہ آوروں کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں،حملہ آوروں کوفوری گرفتاراوراہلسنّت رہنماؤں کوسکیورٹی فراہم نہ کی گئی تووزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیرؤپرمجبورہوجائیں گے،شہرقائدمیں دہشت گرد دندناتے پھررہے ہیں،سندھ حکومت مکمل طورپرناکام ہوگئی، ہماری امن پسندی کوکمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،ہیں،ہماراکراچی انتظامیہ اوراعلیٰ سکیورٹی حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طورپرپرامن اہلسنّت کارکنان پرگولیاں برسانے والے دہشت گردوں اورامن دشمنوں کوگرفتارکرکے منظرعام پرلائیں تاکہ غمزدہ مظلوم اہلسنّت کویہ محسوس نہ ہوکہ وہ شہرقائدمیں لاوارث ہیں،سندھ حکومت اپنے اللے تللے چھوڑکرشہرقائدمیں بڑھتی دہشت گردی اوراسٹریٹ کرائمزکے جن پرقابوپانے کیلئے فوری طورپرتمام تراقدامات بروئے کارلائے۔