کراچی۔ (نمائندہ خصوصی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنزنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات،سرمایہ کاری،تجارت میں اضافہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاک آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے سرمایہ کار صوبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں،سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، آسٹریلیا کی سرمایہ کاری سے خطہ میں غربت کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری اولین ترجیح ہے اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ تشکیل دیا گیا۔آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا کے سرمایہ کار صوبہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔