اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):سینئرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کی پانچ دن ہو گئے ہیں یاسین ملک کی بھوک ہڑتال چل رہی ہے،بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں یاسین ملک کو ادویات تک نہیں دی جا رہیں، ہمیں ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے خط بھی جاری کر چکے ہیں، کشمیری رہنماؤں کو قتل کیا جا رہا ہے، رضیہ سلطانہ نے بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یو این آفس روزانہ آتے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم کے حوالے سے یادداشت جمع کراتے ہیں، یو این آفس میں جو رویہ اختیار کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ میرا شوہر مرنے کی حالت میں ہے،ابھی تک ان پر ظلم ہو رہا ہے، ہمارے بھی حقوق ہیں، کشمیریوں کے الگ سے رولز بنائے گئے ہیں،ہم کمزرو نہیں، کشمیریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے ۔