مستونگ( نمائندہ خصوصی )شہداء درینگڑھ کی برسی آج منائی جارہی ہیں 13جولائی 2018 کو الیکشن کمپئن کے سلسلے میں منعقدہ جلسے پر ملک دشمن عناصر کی جانب سے خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور مستونگ سے ایم پی اے کے امیدوار شہید وطن (سولجر آف کنٹری) نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کو اڈھائی سو سے زائد افراد کیساتھ شہید کیاگیا جنکی چوتی برسی آج منائی جارہی ہے بی اے پی مستونگ کے ترجمان کے مطابق شہداء درینگڑھ کی برسی کے مناسبت سے آج کانک اور کوئٹہ میں قرآن خوانی کیا جارہا ہے
جس کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم حفاظت و ترقی کیلئے خصوصی دعا کیا جائے گا اور لنگر تقسیم کی جائے گی اس موقع پر بی اے پی مستونگ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ شہید وطن نوابزادہ سراج خان رئیسانی کو دشمن نے جسمانی طور پر ہم سے جدا کیا لیکن انکی سوچ و فکر اور فلسفہ آج بھی اسی طرح زندہ ہے جیساکہ انکے موجودگی میں تھا شہید وطن نے اپنی جان کی پروا کیئے بغیر پوری زندگی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی مفلوک الحال اور پسے ہوئے طبقے کی حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کیا انھوں نے کہا کہ شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے پیروکار انکی سوچ و فلسفے کو لیکر انکے فرزند میر جمال خان رئیسانی کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور آخر دم تک اپنے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی اور انکے جائز حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔