گوادر(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے تحصیل پسنی کے علاقہ مکولہ کا دورہ کیا اس موقع پر چیف انجینئر ایرگیشن مکران غلام قادر رند، ایکسئین فدا احمد اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی محمد جان بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے ماکولہ ڈیم کا معائنہ اور جائزہ لیا اور اسپل وے سے رکاوٹوں
کو دور کرنے اور پانی کے محفوظ اور ہموار بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیے اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی کو فوری طور پر ہدایت جاری کیے کہ وہ گردونواح کے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرے
اور مستحق خاندانوں میں خیمے ویگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے
پٹھان گوٹھ ،بودھوگوٹھ،کہوردان،اور سید اباد کا بھی دورہ کیا مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا اور اُنہیں ہرممکن تعاون کی اور متاثرہ
خاندانوں میں خیمے اور راشن تقسیم کیے انہوں کہا کہ مون سون بارشوں سے نمٹنے کے حوالے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اگر کسی
بھی جگہ مون سون بارشوں کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بروقت اقدامات کرکے بحال کیا جائے