لاہور( نمائندہ خصوصی )لاہور میں اسموگ کے پیش نظر ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔انوائرمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے لاہور میں اسموگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے پرائمری تک اسکول بندکرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے تحت چھٹی کا اطلاق پبلک اور پرائیوٹ اسکولوں پر ہوگا اور پرائمری سیکشن تک اسکول 4 سے 9 نومبر تک بند رہیں گے۔