سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک ):بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے اضلاع بانڈی پورہ اور پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک بھارتی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ سرچ آپریشن کو ملحقہ علاقوں تک بڑھا دیا گیا جبکہ بھارتی فوجی گاڑیوں کی تلاشی بھی لے رہے ہیں۔ بھارتی فوج نے بانڈی پورہ کے علاوہ ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں بھی سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک ملحقہ علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔