بھوپال:ہندو انتہا پسند گروپ سنسکرتی بچائو منچ نے بھوپال مدھیہ پردیش میں مسلم دکانداروں کو نشانہ بناتے ہوئے نفرت انگیز مہم شروع کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنسکرتی بچائو منچ کے کارکنوں نے بازار میں پلے کارڈز آویزاں کیے ہیں جن میں ہندوئوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صرف دیوالی منانے والوں سے ہی خریداری کریں ۔مہم چلانے والوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ ان کے پیسے کو "غلط ہاتھوں” میں جانے سے روکیں۔ یہ واقعہ بھوپال کے نیو مارکیٹ میں پیش آیا، اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہیں۔سنسکرتی بچا ئومنچ کے صدر چندر شیکھر تیواری نے کہا کہ پوسٹروں میں سناتن دھرمیوں کی شناخت کی نشاندہی کرنے کیلئے اوم، سواستک اور شری جیسے نشانات ہیں۔اس نے مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے نفرت انگیز تقریر بھی کی اور انہیں ‘جہادی کہا’ اور کہا کہ کسی کو بھی مسلمان دکانداروں سے کچھ نہیں خریدنا چاہیے۔