کراچی (نیوز ڈیسک ) کمشنر کراچی کے ڈٹ جانے کے سبب کمشنر کراچی آفس میں تعینات ACG حاظم بھنگوار کا تبادلہ منسوخ کردیا گیا ھے۔کمشنر آفس اسٹاف کیلئے قائم فلیٹس خالی کروانے کی کوشش پر حاظم بھنگوار کو مورخہ 28 اکتوبر 2024 کے روز ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق حاظم بھنگوار نے کمشنر کراچی کے احکامات پر فلیٹس خالی کروانے کا نوٹس دیا تھا، چیف منسٹر ہاوس کے ایک ذمہ دار نے بھی کردار ادا کیا کیونکہ اس کردار کے بہنوئی نے ایک فلیٹ پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے، جب انہیں فلیٹ خالی کرنے کیلئے نوٹس دیئے گئے تو وہ موصوف عدالت جا پہنچے ، دوران سماعت عدالت سے کیس ہار گئے۔کیس میں جیت کے بعد جب کمشنر کراچی آفس کی جانب سے فلیٹس خالی کروانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری گئے تو نوٹس ملنے کے بعد ACG ہی کو تبادلہ کروا دیا گیا۔تاہم ACG نے چارج نہیں چھوڑا تھا، اور اب معلوم ہوا ہے کہ تبادلے کا نوٹیفیکیشن ہی منسوخ کردیا گیا ھے۔