اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین جدیدیت کے سفر پر گامزن رہتے ہوئے اپنے خاندانی نظام اور تاریخی روایات و ثقاف سے بخوبی ہم آہنگ ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز چا ئنا میڈ یا گروپ (سی ایم جی) کی جا نب سے منعقدہ ایک مبا حثے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ 5 دہائیاں قبل انہیں چین جانے کا موقع ملا ، جب چین دنیا میں تنہا تھا ، لیکن آج دنیا کے لیے چین کا قائدانہ کردار ہے ۔چین کی تعمیر و ترقی کو تین ادوار سے جوڑتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انقلاب، اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی ہی چین کا خاصا ہے ۔ چین پاکستان ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخی ثقافتی روابط کے فروغ میں سی ایم جی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور میڈیا کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے۔اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی ڈائریکٹر اسلام آباد تبسّم نے شرکاء کو چین کے صدر شی جن پھنگ کے ثقافتی تعاون سے متعلق خیالات و نظریات سے آگاہ کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ایم جی چین پاکستان تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کی تہذیب و ثقافت کے تبادلے میں گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے ۔میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کی درخشاں تاریخ کو جانے بغیر اس سے متعلق رائے قائم کرنا مشکل ہے ، چین کا ماضی ، حال اور مستقبل تعاون اور جذبہ خیر سگالی سے عبارت ہے ۔