اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب و قطر مکمل کرکے جمعہ کو اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق قبل ازیں دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبد العزیز بن صالح الخلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔اپنے دو روزہ دورہ قطر کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔ قطر میوزیم میں پاکستانی آر اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش "منظر” کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی۔