اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )امریکی 62 نمائندگان کے خط کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی داخلی صورتحال میں مداخلت پر وزیراعظم کو خط لکھا۔ خط میں ایک مخصوص پارٹی کے بے بنیاد سیاسی بیانیے پر امریکی حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔خط لکھنے والوں میں طارق فضل چودھری ، نوید قمر ، مصطفیٰ کمال ، آسیہ نازتنولی ، خالد مگسی اور دیگر شامل ہیں۔ خط میں ایک سیاسی جماعت کے سیاسی عمل اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ بحیثیت پارلیمنٹیرین فرض سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعے کانگریس کے ممبران کو آگاہ کریں۔ پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبردآزما ہے جس کو انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کردیا ہے۔