کوئٹہ( نمائندہ خصوصی )کوئٹہ شہر میں تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گیا۔ 100 میں سے 80 بندے اس کے نرغے میں آچکے ہیں حکومت کی جانب سے بروقت کوئی اقدام نہ اٹھانا۔ تشخیص اور ٹیسٹ کا کوئی خاص انتظام نہ ہونا تشویشناک ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے دفاتر ،کاروبار سکولز طلباء سب متاثر ہورہےہیں حکومت کی لا پروائی سے آئستہ آئستہ وبائی شکل اختیار کر ریے ہیں نا اہل کرپٹ حکومت بلوچستان نے اسپتال میں کوئی سہولت مہیا نہی کی کوئٹہ کے تمام علاقوں میں یکساں طور پر پھیلتا جارہاہے۔ ڈرگ مائنیٹرنگ اتھارٹی کے آنکھوں کی سامنے انسان دشمن مافیاں سرعام میڈیکل سٹور کلینک چلارہا ہے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں محکمہ صحت اس حوالے سے اب تک خواب خرگوش میں مبتلا ہے وزیر بندر بانٹ اور عہدے من پسند لوگوں میں تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔اگر اس وبا پہ اب قابو نہ پایا گیا تو آگے مزید خطرناک ہوگاعوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان اور صحت کی خاطر ہنگامی طور پر اقدامات اٹھایا جائے۔