کراچی(کورٹ رپورٹر: نیوز ڈیسک )کراچی سٹی کورٹ نے کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کے حلف نامے قبول کرتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا۔ عدالت نے صلح نامہ قبول کرلیاکراچی میں سٹی کورٹ میں کارساز حادثہ کیس کی سماعت ہوئی وکیل صفائی نے بتایا کہ ملزمہ نتاشہ علیل ہیں پیش نہیں ہوسکتیں جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمہ کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردیبعدازاں عدالت نے متاثرین کے حلف نامے قبول کرلیے اور ملزمہ نتاشہ کو کیس سے بری کردیا متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے صلح نامہ جمع کروانے کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہےواضح رہے کہ 26 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کے اہلخانہ نے عدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا سماعت کے دوران مرکزی ملزمہ نتاشا عدالت میں پیش ہوئی تھیںحلف نامہ میں کہا گیا تھا کہ ہم اللہ کی رضا کے لیے نتاشا کو معاف کرتے ہیں جبکہ عدالت نے حلف ناموں کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی30 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کے مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی قبل ازیں 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی مرکزی مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی اسی روز کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا تھا