فیصل آباد ۔ (نمائندہ خصوصی):کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی30ویں برسی بدھ کومنائی گئی۔دلدار پرویز بھٹی 30نومبر 1948کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔ دلدار پرویز بھٹی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1975میں پی ٹی وی کے پروگرام ٹاکرہ سے کیا جو بعد ازاں میلہ اور پنجند کے نام سے بھی نشر ہوتارہا۔انہوں نے ٹی وی پرجواں فکر کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبار ات میں کالم بھی لکھتے رہے۔دلدار پرویز بھٹی 30 اکتوبر 1994کوایک ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں امریکہ کے شہر نیو یارک میں موجودگی کے دوران اچانک دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کرگئے تھے۔