دوحہ ۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے سیلاب اور جانی نقصان پر سپین کے عوام اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاہے۔بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ان تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں سپین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔